نیویارک (جیوڈیسک) ایکشن کامیڈی فلم دی فیملی کا نیویارک میں پریمیئر ہوا۔ اداکار رابرٹ ڈی نیرو اور مشل فائفر کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
تقریب میں ہدایتکار لوک بیسن سمیت فلم کی کاسٹ میں شامل ٹومی لی جونز اور ڈیانا آگرن نے شرکت کی۔ فلم فرانسیسی مصنف ٹونیو بیناکیسٹا کے ناول مالاویٹا پر مبنی ہے۔ سابق انڈر ورلڈ ڈان کے خاندان کو سی آئی اے کی نگرانی میں فرانس منتقل کیا جاتا ہے تاکہ ان کی اصلاح کی جا سکے۔ یہ فلم کل نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔