ایکشن اور مزاح سے بھرپور فلم رائیڈ الونگ کا راج

Ride Along

Ride Along

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ایکشن اور مزاح سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”رائیڈ الونگ” کا اکیس ملین ڈالر سے زائد بزنس کے ساتھ باکس آفس پر راج جاری ہے۔

ہالی وڈ ایکشن فلم ”رائیڈ الونگ” دو سیکورٹی اہلکاروں کی کہانی ہے جن کی دلچسپ نوک جھونک فلم بینوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیتی ہے۔ اپنی بہادری ثابت کرنے کیلئے دونوں اٹلانٹا کی ایک شاہراہ پر طویل گشت کرتے ہیں جہاں ان کا سامنا سمگلروں سے ہو جاتا ہے۔

ایکشن اور مزاح سے بھرپور فلم 21٫3 ملین ڈالر بزنس کے ساتھ ہالی وڈ باکس آفس پر پہلے نمبر پر ہے۔ 10 جنوری کو ریلیز ہونے والی ایکشن فلم لون سرائیوور 12 عشاریہ 9 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ فلم میں امریکی کمانڈوز ایک القاعدہ دہشتگرد کا پیچھا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

باکس آفس پر تیسرا نمبر اینیمیٹڈ فلم دی نٹ جاب کا ہے جو 17 جنوری کو امریکا میں نمائش کیلئے پیش کی گئی۔ نٹ جاب بارہ ملین سے زائد کمائی کر چکی ہے۔ بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی اس فلم کو پسند کر رہے ہیں۔