جونا گڑھ لان کیخلاف انہدامی کاروائی قابل مذمت ہے’ گجراتی سرکار

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جونا گڑھ لان کسی فرد واحد یا کسی گروپ کی ملکیت نہیںبلکہ جونا گڑھ کے عوام کے نام پرضابطے کے تحت سرکار سے حاصل کردہ جونا گڑھ کے عوام اور جماعتوں کی امانت ہے جس کیخلاف حکومت سندھ کی انہدامی کاروائی تشویش انگیزو قابل مذمت ہے۔

گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار نے کہا کہ دو گروپوں کی باہمی چپقلش اور جوناگڑھ لان پر قبضے کی سازش کو بنیاد بناکر جونا گڑھ لان کیخلاف انہدامی کاروائی کرنے کی بجائے اس لان کو قانون کے مطابق فلاحی مقاصد کے استعمال کو یقینی بنایاجاتا اور لان کی آمدنی سے برادریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کی بجائے سرکاری سطح پر لان جونا گڑھ لان کی آمدنی و اخراجات کے حوالے سے آڈیٹر جنرل کا تقرر کردیا جاتا تو جونا گڑھ کے عوام یقینا حکومت سندھ کے احسانمند ہوتے۔

مگر انہدامی کاروائی سے ان میں حکومت کیخلاف اشتعال پیدا ہوا ہے جو کسی بھی طور موزوں و مناسب نہیں ہے جبکہ جونا گڑھ لان پر قبضے کیلئے برادریوں کے مفادات کو زک پہنچانے والوں کو بھی اپنے کردار کی اصلاح کرنی چاہئے کیونکہ ان کا موجودہ کردار برادریوں کے مفادات کو نقصان پہنچارہا ہے اور اس کردار کے حامل رہنماؤں کی وجہ سے ہی قوموں پر زوال آتا ہے۔