لاہور (جیوڈیسک) دہشتگرد نواز لیگ کے تحفے ہیں، ججوں نے ڈر سے ضمانتیں منظور کرنی ہیں تو گھروں کو جائیں سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ جب حکمران دہشتگردوں کو بھائی کہیں اور انہیں گرفتار نہ کریں تو حکمرانوں کو بھی مہذب معاشرہ چھوڑ کر ان دہشت گردوں کے ساتھ شامل ہوجانا چاہئے، دہشتگردوں کو ہیرو کیوں بنایا ہوا ہے۔
ججوں نے دہشتگردوں کے ڈر سے ان کی ضمانتیں منظور کرنی ہیں تو عدالتوں میں بیٹھنے کے بجائے گھروں کو جائیں ان کا عدالتوں میں بیٹھ کر سہولیات کے استعمال کا کوئی جواز نہیں بنتا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ بار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اس سانحہ پر وفاقی اور صوبائی حکومت دونوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، دہشتگرد نواز لیگ کے تحفے ہیں جنہوں نے کارروائی کرنے کے بجائے انہیں مضبوط کیا۔ علاوہ ازیں لاہور ٹیکس بار کے سابق صدور کیطرف سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔