نیو یارک (جیوڈیسک) ایکشن سے بھر پور ہالی وڈکی نئی کرائم تھرلر فلم “اوپن وِنڈوز”کا سنسنی خیز ٹریلرر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار ناچو ویگالینڈو کی اس فلم کی کہانی نامور اداکارہ کے ایک ایسے سر پھرے مداح کے گِرد گھوم رہی ہے جو اداکارہ کی جانب سے کھانے کی پیشکش مسترد کئے جانے پر اس قدر دل برداشتہ ہو جاتا ہے کہ اس سے بدلہ لینے کی ٹھان لیتا ہے۔
اداکارہ کو بلیک میل کرنے کیلئے نت نئے حربے اپناتے اس سر پھرے فین کا کردار بلاک بسٹر ہالی وڈ فلم لارڈ آف دی رِنگز میں فروڈو کے روپ میں نظر آنیوالے ہالی وڈ اداکار الیجا ووڈنے نبھایا ہے جن کے علاوہ دیگر کاسٹ میں ساشاگرے، نیل میسکل، ریچل ایریف اوربرائن ایلڈر شامل ہیں۔
کرائم، ایکشن اور تھرل سے بھر پور مناظر کی عکاسی کرتی یہ سنسنی خیز فلم 29 ستمبر کو امریکہ جبکہ 17 اکتوبر کو برطانوی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔