اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے گیارہ مئی کے انتخابات کا سوئم ہی نہیں منایا تو اب برسی کیسے منارہے ہیں۔ عمران خان صاحب یاد رکھیں اداروں کی لڑائی کا سیاستدانوں کو کبھی فائدہ نہیں ہوا, جاوید ہاشمی کہیں تحریک انصاف سے بھی نہ چلے جائیں۔
پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ملکی حالات سڑکوں پر نکلنے کا تقاضا نہیں کر رہے، احتجاج کرنا تحریک انصاف کاجمہوری حق ہے۔ عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ اداروں کی لڑائی کا سیاستدانوں کو کبھی فائدہ نہیں ہوا۔