بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی ایکشن سے بھر پور فلم برادرز کے نئے کلپس کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔
اس فلم کو کرن جوہر پروڈیوس کر رہے ہیں، جس میں اکشے کمار کے ساتھ جیکولین فرنڈس، جیکی شروف اور سدھارت ملہوترا بھی جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ یہ فلم سال 2011 میں ریلیز کی گئی ہالی وڈ فلم واریئر کا ری میک ہے۔
ایکشن اور تھرلر سے بھر پور اس فلم کی کہانی 2بھائیوں کے گرد گھوم رہی ہے، جو ایک دوسرے سے بے پناہ نفرت کر تے ہیں۔ کرن ملہوترا کی ہدایات میں بننے والی اس فلم میں اکشے اور سدھارت فائٹرز کے روپ میں نظر آئیں گے، جسے اس سال 14 اگست کو عام نمائش کے لیے دنیا بھر پیش کر دیا جائے گا۔