ایکشن سے بھرپور فلم جان وک آج نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے

John Wick

John Wick

نیویارک (جیوڈیسک) دی میٹریکس جیسی سپرہٹ فلم سے کامیابی کے آسمان کو چھونے والے اداکار کینو ریوز کی نئی ایکشن فلم ’’جان وِک ‘‘ آج دنیا بھر میں ریلیز کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔

اپنی نئی فلم میں کینو ریوز ایک عام شخص کے روپ میں نظر آرہے ہیں جو جرائم کی دنیا کو چھوڑ چکا ہے لیکن ایک واقعہ اسے دوبارہ مرنے مارنے پر مجبور کر دیتا ہے۔

اس کا سامنا ایک مافیا باس سے ہے اور وہ اس کے گینگ کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ نیویارک میں فلمائی جانے والی اس فلم سے کینو ریوز کے مداحوں کو بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں۔