ایکشن فلم میٹرو منیلا نے تین برٹش انڈیپنڈنٹ فلم ایوارڈ جیت لیے

 Metro Manila

Metro Manila

لندن (جیوڈیسک) لندن میں برٹش انڈیپینڈنٹ فلم ایوارڈ کی سالانہ رنگا رنگ تقریب ہوئی، ایکشن فلم میٹرو منیلا نے بہترین فلم سمیت تین ایوارڈ اپنے نام کر لیے۔

برٹش انڈیپینڈنٹ فلم ایوارڈ میں بہترین پروڈکشن اور بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ بھی میٹرومنیلا کے نام رہا،سکاٹش اداکار جیمز میک اوائے بہترین اداکار قرار پائے جبکہ اداکارہ لنڈسے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتی، تقریب میں ہالی وڈ اداکار سٹینلے، آیٹول اور گلوکار سٹنگ سمیت معروف ہالی وڈ شخصیات نے شرکت کی۔