لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی سپرہیرو ایکشن فلم “آنٹ مین اینڈ دی ویسپ”کا پریمئیر لاس اینجلس میں ہوا، فلم کی کاسٹ میں شامل اداکاراؤں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔
لاس اینجلس میں ہالی وڈ کی سائنس فکشن ایکشن فلم کا رنگا رنگ پریمئیر ہوا۔ جہاں فلمی ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے مداح منفرد روپ دھار کر آئے۔ پیٹون ریڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم بلاک بسٹر فلم سیریز آنٹ مین کا دوسرا حصہ ہے جس میں مشہور کردار آنٹ مین ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئے گا۔ آنٹ میں اینڈ دی ویسپ چھ جولائی کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔