نیویارک (جیوڈیسک) مارشل آرٹ اور ماردھاڑ سے بھرپور نئی تھری ڈی ایکشن کرائم فلم ” دی پروٹیکٹر” 2 کے ٹریلر نے دھوم مچا دی ہے۔ ہدایت کارو پروڈیوسر پریچا پنکوا (Prachya Pinkaew) کی یہ فلم 2005 میں بننے والی فلم کا سیکوئل ہے جس نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کئے تھے۔
اب اس فلم کے دوسرے حصے کو پیش کی جا رہا ہے جسکی کہانی بدلے اور انتقام کی آگ میں جلتے ایک ایسے بہارد اور نِڈر نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے دشمنوں کے خاتمے کیلئے لڑتا نظر آرہا ہے۔
فلم میں مرکزی کردار ٹونی جا، ماریس کرمپ اور جیجا یانین نے نبھایا ہے جبکہ ایکشن، سسپنس، کرائم اور شوٹ آٹ کے دل دہلا دینے والے مناظر کی عکاسی کرتی یہ فلم 2 مئی کو امریکی سنیما گھروں میں شائقین کے ہوش اڑانے آرہی ہے۔