ایکشن فلم “زنجیر”کے گانے” قاتلانہ” کی وڈیو جاری کر دی گئی

Zanjeer

Zanjeer

ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیامیتابھ اور جیا بچن کی1973 کی بلاک بسٹر فلم زنجیر کا ریمیک تیار ہے جس میں بالی ووڈ میں پریانکا چوپڑا اورٹولی ووڈ اداکار رام چرن کی نئی جوڑی متعارف کروائی جارہی ہے۔زنجیر کے ریمیک کے ٹریلر کے بعد فلم کے ایک اور گانے قاتلانہ کی وڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔ شبیر احمد کے تحریر کردہ” قاتلانہ رات ہے “کے بولوں پر مبنی اس گانے کوپلے بیک سنگر شویتا پنڈت کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں فلم کے ہیرو رام چرن ایک کلب میں موجود ہیں جہاں ولن سمیت دیگر حاضرین کیلئے ماہی گل ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔

ہدایتکار اپوروا لاکھیا کی اس ایکشن فلم زنجیر میں سابقہ مس ورلڈ اور بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور رام چرن کیساتھ پرکاش راج ،سنجے دت،ماہی گل اور اتل کلکرنی اہم کردار کررہے ہیں جبکہ اصل فلم کے ہیرو امیتابھ بچن بحیثیت مہمان اداکار جلوہ گر ہونگے۔

سنجیو لامبا، مہیش راما ناتھن اور پونیت /سمیت پرکاش مہرا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کا میوزک آنند راج آنند،میت بروس انجان اور چیرانتن بھٹ نے ترتیب دیا ہے۔ 75 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ سے بننے والی یہ فلم ریلائنس اینٹرٹینمنٹ کے تحت6 ستمبر کوبیک وقت ہندی، تامل، تیلگو اور ملیالم زبان میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔