حرام خوروں نے گدھوں کو زبح کرنا شروع کردیا

Wazirabad News

Wazirabad News

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) حرام خوروں نے گدھوں کو زبح کرنا شروع کردیا۔ تھانہ سوہدرہ کے علاقہ نعیم کالونی کے رہائشیوں نے بتایا کہ ان کے ڈیروں سے رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے3 گدھے چوری کر لئے جو تلاش کے باوجود نہ مل سکے۔ اگلی صبح تلاش کرنے پر قریبی کھیتوں سے گدھوں کی ہڈیوں کے ڈھانچے مل گئے جن سے گوشت اتار لیا گیا تھا۔

واقعہ کے بعد علاقہ کے لوگوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ شہریوں نثار تارڑ، اقبال نمبردار کا کہنا ہے کہ یہ گھنائونا کام حرام جانوروں کا گوشت کرنے والوں یا کالا جادو کرنے والوں کا ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مختلف ہوٹلوں پر گوشت سپلائی کرنے والے افراد سے تفتیش کر کے واقعہ میں ملوث انسانیت سے عاری افراد کیخلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے۔