ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کی ایکشن کامیڈی سے بھرپور فلم “ریوالور رانی ” آج سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔
فلم کی کہانی بھارتی سیاست اور اس میں پنپتی لو سٹوری کے گرد گھومتی ہے۔ کنگنا رناوٹ نے فلم میں ایک سیاسی جماعت کی لیڈر کا رول پلے کیا ہے جو بالی ووڈ کے ایک ابھرتے ہوئے ستارے کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے۔ ایکشن ، کامیڈی اور رومانس سے بھرپور فلم آج ریلیز ہو رہی ہے۔