ایکشن سے بھرپور فلم بدلہ پور کا ٹریلر جاری

Badlapur Boys

Badlapur Boys

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ ہیرو ورون دھون نئی فلم بدلہ پور میں مار دھاڑ کرتے نظر آئیں گے۔

اداکار کی ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

سری رام راگون کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بدلہ پور کی کہانی انتقام کی آگ میں جلنے والے نوجوان کی ہے جو اپنی فیملی سے ہونے والی زیادتی کا بدلہ لینے کے لیے جرائم پیشہ افراد سے ٹکر لیتا ہے۔

بدلہ پور کی کاسٹ میں ورون دھون ہما قریشی ، یامی گوتم اور دیو یادت شامل ہیں، ایکشن فلم بیس فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔