نیویارک (جیوڈیسک) ڈریگن سے لڑائی کے خواہش مند بچے اور بڑے ہو جائیں تیار کیونکہ ایکشن اور سنسنی سے بھرپور ویڈیو گیم ڈریگن ایج انکویسیشن کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
ای اے اور بائیو ویر کی مشترکہ کاوشوں سے تیار کئے جانے والے اس گیم میں ایک پر سکون سلطنت کو دکھایا گیا ہے۔
جہاں آسمان سے ڈریگن آکر سب کچھ تہس نہس کردیتے ہیں۔ لڑائی اور مار دھاڑ سے بھرپور گیم 18 نومبر کو پلے اسٹیشن،ایکس باکس اور پی سی پر ریلیز کر دیا جائے گا۔