ایکشن فلم تھور دی ڈارک ورلڈ دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر چھائی رہی

Action Movie Thor

Action Movie Thor

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی ایکشن فلم تھور دی ڈارک ورلڈ دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے،فلم نے دوسرے ہفتے تین کروڑ اسی لاکھ ڈالر کا بزنس کر لیا۔

تھور دی ڈارک ورلڈ میں فلم کے مرکزی کردار کو اس بار خطرناک دشمن کا سامنا ہے،فلم نے دس دنوں میں ٹوٹل ایک سو سینتالیس ملین ڈالر کا بزنس کر لیا ہے۔

باکس آفس پر دوسرے نمبر پر کامیڈی فلم دی بیسٹ مین ہالی ڈے رہی جس نے فلم بینوں کی جیب سے تین کروڑ ڈالر نکلوائے۔ ایک اور مزاحیہ فلم لاسٹ ویگاس باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے،فلم نے اس ہفتے اسی لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔