ممبئی (جیوڈیسک)بالی ووڈ سٹار سیف علی خان کی ایکشن ہارر فلم گو گوا گون پر کویت اور نیپال میں پابندی لگا دی گئی۔ممبئی فلم کے خوفناک مناظر اور نازیبا جملوں پر فلمی پنڈتوں کی جانب سے پہلے ہی سخت تنقید جاری تھی کہ رہی سہی کسر کویت اور نیپال کی حکومتوں نے پابندی لگا کر پوری کر دی۔
فلم کے بارے میں منفی رپورٹس پر کویت نے اسے مقامی سینما گھروں میں ریلیز کرنے سے ہی انکار کر دیا جبکہ نیپالی حکام نے اس پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ سیف علی خان فلم میں کئی مقامات پر نازیبا جملے استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ فلم میں سیگریٹ نوشی کے مناظر شامل کئے جانے پر بھی ہدایتکار اور سیف علی خان کو عدالتی کارروائیوں کا سامنا ہے۔