ایکشن فلم شوٹ آئوٹ ایٹ وڈالا کی تشہیری تقریب

John Abraham

John Abraham

ممبئی(جیوڈیسک)بالی وڈ ایکشن مووی شوٹ آٹ ایٹ وڈالا کی ممبئی میں رنگا رنگ تشہیری تقریب ہوئی،جس میں فلم جیسے ایکشن سین بھی دکھائے گئے۔بالی وڈ اداکار جان ابراہم اور انیل کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم شوٹ آٹ ایٹ وڈالا کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

ممبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں جان ابراہم نے شائقین کو یہ فلم ضرور دیکھنے کی تلقین کی۔” شوٹ آٹ ایٹ وڈالا”دو ہزار سات میں بننے والے فلم” شوٹ آٹ ایٹ لوکھنڈ والا “کا سیکوئل ہے۔فلم میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان لڑائی دکھائی گئی ہے۔