اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، وزیر اعظم نے یہ بات قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے جائزے کیلئے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی، ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو چھپنے کی کوئی پناہ نہیں ملے گی، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے قومی قیادت، پوری قوم پرعزم ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزرا، چاروں وزرائے اعلیٰ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر عسکری قیادت بھی شریک ہے۔ اجلاس میں ملکی سلامتی کی صورت حال اور دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے کیسز فوجی عدالتوں کو بھجوانے کے امور پر بھی غور کیا جائے گا۔