ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم اوپن ونڈوز کا پہلا ٹریلر جاری

Open Windows

Open Windows

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم اوپن ونڈوز کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم میں ایلیجا ووڈ اور ساشا گرے نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں، ساشا ایک مشہور اداکارہ جِل ہیں اور ایلیجا انکے مداح نِک ہیں۔ ایک آن لائن مقابلے میں نِک اپنی پسندیدہ اداکارہ کے ساتھ ڈنر جیت لیتا ہے۔

لیکن کمپیوٹر ای میل کے ذریعے اسے بتایا جاتا ہے کہ ڈنر منسوخ کر دیا گیا ہے۔اسی دوران اسے کورڈ نامی شخص کی ای میل موصول ہوتی ہے جو خود کو اداکارہ کا پروموٹر کہتا ہے اسکے مشورے پر عمل کرتے ہوئے نِک کمپیوٹر پر ونڈو کھولتا ہے اور ایک خطرناک سازش میں گِھر جاتا ہے، فلم اگلے برس ریلیز کی جائے گی۔