نیو یارک (جیوڈیسک) ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی وڈ فلم “بے بی ڈرائیور” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
فلم کی کہانی جرائم پیشہ افراد کیلئے کام کرنے والے ایک ایسے با صلاحیت اور ماہر نوجوان ڈرائیور کے گِرد گھومتی ہے جو اپنی زندگی کو جرائم سے الگ ہو کر پر سکون انداز میں گزارنے کا خواہشمند ہوتا ہے۔
ڈرائیور کو اپنی خواہش کی تکمیل کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم اٹھائیس جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔