ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹییش راج بینر تلے بننے والے ایکشن فلم سیریز دھوم کے پریکوئل دھوم تھری کا پہلاٹیزر ٹریلرسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار و رائٹر وجے کرشنا اچاریہ کی اس ایکشن تھرلر فلم میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور باربی ڈول کترینہ کیف مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔
2004 کی بلاک بسٹر ایکشن فلم دھوم میں جان ابراہم (ولن)، ابھیشک بچن، ادے چوپڑا اور ایشا دیول نے اہم کردار ادا کیے تھے جبکہ2006 میں سیکوئل دھوم ٹو میں ہرتیک روشن (ولن)،ایشوریا رائے اور بپاشا باسو کیساتھ ابھیشک اور ادے چوپڑا اپنے سابقہ کرداروں میں موجود تھے۔ اس فلم میں جہاں وِلن کا کردار عامر خان اور کترینہ کو انکی گرل فرینڈ بنایا گیا ہے۔
وہیں ادے چوپڑا اور ابھیشک بچن ایک بار بھر بطور پولیس افسر اپنے پچھلے رولز میں موجود ہیں جبکہ جیکی شیروف بھی فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ادیتہ چوپڑا، عامر خان اور وجے کرشنا کی مشترکہ طور پرتحریر کی گئی اس ایکشن تھرلر فلم کو ادیتہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے۔معروف موسیقار پرتیم کی موسیقی لیے یہ ایکشن فلم دھوم تھری یش راج فلمز کے تحت رواں سال کرسمس کے موقع پر 20 دسمبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔