ایکشن سے بھرپور ویڈیو گیم “ڈوم” کا نیا ٹریلر جاری

Dom

Dom

لندن (جیوڈیسک) ایکشن اور سسپنس سے بھرپور ویڈیو گیم ڈوم کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

گیم کی کہانی اجنبی سیارے کی مخلوق کے گرد گھومتی ہے جسے روکنے کیلئے انسانی روبوٹس میدان میں اترتے ہیں۔ شاندار گرافکس اور بہترین ساونڈ سے سجی ویڈیو گیم کے ٹریلرکو شائقین نے بے حد پسند کیا ہے۔

سنگل اور ملٹی پلئیر ویڈیو گیم اس ماہ کی تیرہ تاریخ کو منظر عام پر آئے گی۔ شائقین ڈوم کو مارکیٹ میں موجود تینوں پلیٹ فارمز پر کھیل سکیں گے۔