لاہور (جیوڈیسک) فلمسٹار مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ خود کو چست اور فٹ رکھنے کے لئے میں ایکسرسائز کرتی ہوں، میں خوش رہتی ہوں اور دوسروں کو بھی خوش رکھنے کی کوشش کرتی ہوں اسی میں میرے سمارٹ رہنے کا بھی راز ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب میں فلموں کام کررہی تھی تو اس وقت میں نے سٹیج ڈرامہ جنم جنم کی میلی چادر میں اداکاری کی۔ اور یہ ڈرامہ چار سال تک چلتا رہا۔
مدیحہ شاہ نے کہا کہ میں نے زندگی میں ہر کام کو چیلنج سمجھ کر کیا ہے ‘ کسی کو تکلیف نہیں دے سکتی مگر سب کو خوش رکھنا بھی بہت مشکل ہے۔