کراچی (جیوڈیسک) جہاں تک میری شادی کا تعلق ہے، جب ہوگی تو سب کو پتا چل جائے گا، تہذیبی و ثقافتی روایات اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ ہم شادی جیسی خوشی کو خفیہ رکھیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مقامی مال کی جانب سے منعقدہ انٹر ٹین منٹ شاپنگ فیسٹیول 2015 ء کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 15 روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں فیشن، میوزک گالا اور دیگر ثقافتی سرگرمیاں جاری رہیں۔
شرمیلا فاروقی نے مزید کہا کہ شہر کے اچھے برے حالات میں اس قسم کی ثقافتی سرگرمیوں کو جاری رکھنا خوش آئند امر ہے۔ نئے سال میں ضرورت مند فنکاروں کو امدادی رقوم دینے کے لیے فنکاروں دیگر شعبوں پر مشتمل 14 کمیٹی کام کررہی ہے آئندہ چند دنوں میں فنکاروں میں رقوم کے چیک دے دیے جائیں گے۔ تقریب میں عاطف پرویز، عظمیٰ و دیگر نے بھی شرکت کی اور انعامات تقسیم کیے۔