اداکار عامر خان پچاس سال کے ہو گئے، آج سالگرہ منائیں گے

Aamir Khan

Aamir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) پچاس سال کی عمر میں بھی کروڑوں دلوں کی دھڑکن عامر خان آج اپنی زندگی کی گولڈن جوبلی منا رہے ہیں۔ اداکار، ہدایتکار، پروڈیوسر اور ٹی وی میزبان عامر خان کو ان کی جاندار اداکاری کی وجہ سے مداحوں نے مسٹر پرفیکشنسٹ کا نام دیا۔

عامر خان کی پہلی کامیاب فلم ’’قیامت سے قیامت تک ‘‘تھی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، رومانوی فلم دل اور راجہ ہندوستانی میں عامر خان کی بے مثل اداکاری آج بھی شائقین کے دلوں کی دھڑکن بڑھا دیتی ہے، لگان میں کرکٹ کھلاڑی، تارے زمین پر میں استاد اور تھری ایڈیٹس میں طالبعلم، عامر خان کا ہر روپ بے مثل ہے۔

لگان کو آسکر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا، دھوم تھری میں مسخرا اور چور، شائقین عامر خان کے کردار میں کھو سے جاتے ہیں، پی کے میں عامر خان خلائی مخلوق بنے تو دیکھنے والے بھی جیسے پی کے کے ساتھ دوسری دنیا کی سیر کر آئے، پدما شری، پدما بھوشن، سویلین، نیشنل فلم اکیڈمی، آئیفا، فلم فئیر، سکرین سمیت عامر خان درجنوں ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔