علی ظفر کی ’’ٹوٹل سیاپا‘‘ کا پاکستان میں بھی پریمیئر ہوگا

Total Siyapaa

Total Siyapaa

ممبئی (جیوڈیسک) پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر کی بالی ووڈ فلم ’’ٹوٹل سیاپا‘‘ پاکستان میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹوٹل سیاپا کے فلم ساز نے فلم کا پاکستان میں بڑا پریمیئر منعقد کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

علی ظفر ظفر کا کہنا ہے کہ عوام نئی فلم ٹوٹل سیاپا کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ فلم کے پریمیئر میں کرکٹر شاہد آفریدی کو بھی مدعو کرنا چاہتے اگر وہ اس موقع پر آئے تو پریمیئر کا مزہ دوبالا ہو جائے گا۔