کرینہ کپور کا رتیک روشن کی ہیروئن بننے سے انکار

Hrithik, kareena

Hrithik, kareena

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار رتیک روشن کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں جبھی سوزین خان سے علیحدگی کے بعد اب چھوٹے نواب کی دلہنیا کرینہ کپور نے رتیک روشن کی ہیروئن بننے سے صاف انکار کردیا۔

بالی ووڈ اداکارہ کہتی ہیں کہ کرن جوہر کی اس فلم کے لیے فی الحال انکادل نہیں چاہ رہا۔ اطلاعات کے مطابق اداکارہ پہلے کرن جوہر کی فلم ’’شدھی‘‘ میں کام کرنے کی حامی بھر چکی تھیں لیکن اب جب فلم کی عکس بندی شروع ہونے والی ہے تو کرینہ نے نے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ فی الحال میرا اس فلم میں کام کرنے کا کوئی موڈ نہیں۔