اداکار راج کپور کی آج چھبیس ویں برسی

 Raj Kapoor

Raj Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) اداکار راج کپور نے بالی وڈ کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ فلم انقلاب سے کیا۔ خوبرو اداکار کی جوڑی اداکارہ نرگس کے ساتھ فلمی دنیا میں خوب جمی۔

میرا نام جوکر میں جوکر بن کر لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرتے وہ آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں۔ اناڑی، آوارہ، بوٹ پالش اور شری چار سو بیس، راج کپور ہر کردار میں منفرد نظر آئے۔

بالی وڈ کو کئی لازوال کردار دینے والے راج کپور نے فلم فئیر ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈ اپنے نام کیے۔