ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیبالی وڈ فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار شمی کپورکے مداح کل انکی 83 ویں سالگرہ منائینگے۔ 21 اکتوبر 1930 کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والے شمی کپور فلموں اور تھیٹر کے مشہور اداکار پرتھوی راج کپور کے منجھلے بیٹے ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر کی ابتدا 1953 میں فلم جیون جوتی سے کی۔ 50 اور 60 کی دہائی کے مقبول اداکار شمی کپور کے کریڈٹ پر جنگلی، کشمیر کی کلی، ودھاتہ، بھر مچاری، راج کمار، دل دے کے دیکھو اور پروفیسر چائنا ٹان سمیت کئی سپر ہٹ فلمیں موجود ہیں جن کے گیت آج بھی انتہائی مقبول ہیں۔
شمی کپور نے آشا پاریکھ، مدھو بالا اور شرمیلا ٹگور سمیت اپنے دور کی تقریبا تمام مشہور اداکاراوں کے ہمراہ کام کیا اور 1968 میں بہترین اداکار کا فلم فئیر ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ان پر فلمائے جانے والے گیت چاہے کوئی مجھے جنگلی کہے آج بھی فلم بینوں میں انتہائی مقبول ہے۔ کئی دہائیوں تک بالی ووڈ فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے شمی کپور 14 اگست 2011 کو 80 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے تاہم اپنے مداحوں کے دلوں میں انکی یادیں آج بھی تروتازہ ہیں۔