اداکار ورون دھون پہلی بار ایکشن کردار میں نظر آئیں گے

Varun Dhawan

Varun Dhawan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار ورون دھون پہلی بار ایکشن میں نظر آئیں گے، اداکار کی فلم ’’بدلہ پور ‘‘ سینما گھروں سے پہلے ٹویٹر پر ہٹ ہو گئی۔ ورون دھون ’’بدلہ پور‘‘ میں رگھو نامی لڑکے کا کردار کر رہے ہیں جو اپنی فیملی کے قتل کا بدلہ لینے کی کوشش میں ہے۔

فلمساز کرن جوہر اداکارہ سوناکشی سنہا اور دیگر نے ٹویٹر پر فلم میں ورون دھون کی اداکاری کو کمال قرار دیا۔ ’’بدلہ پور‘‘ میں نواز الدین صدیقی یمی گوتم ، ہما قریشی بھی مرکزی کردار کرتے دکھائی دیں گے۔ فلم کل سینما گھروں کی زینت بنے گی۔