ماسکو ہالی ووڈ اداکار وِل اسمتھ نے اپنے بیٹے جیڈن کے ہمراہ روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں اپنی آنے والی فلم “آفٹر ارتھ” کی تشہیری مہم میں حصہ لیا۔وِل اور انکے بیٹے جیڈن نے پریس کانفرنس سے پہلے تصاویر بنوائیں۔ صحافیوں نے باپ بیٹے سے ایک دوسرے کی ایسی باتیں بتانے کے بارے میں پوچھا جو کسی کے علم میں نہ ہوں۔
جیڈ نے کہا انکے والد جو ہدف بناتے ہیں اسے حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ وِل نے کہا انکا بیٹا نظم و ضبط کا پابند اور محنتی ہے۔ سائنس فکشن فلم “آفٹر ارتھ”میں دونوں باپ بیٹے نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ وہ زمین پر حادثاتی طور پر پہنچ جاتے ہیں اور اپنی بقا کی جنگ لڑتے ہیں۔ فلم اگلے ماہ ریلیز کی جا رہی ہے۔