اداکار و مصنف رئوف خالد کو بچھڑے تین برس بیت گئے

Rauf Khalid

Rauf Khalid

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کے معروف مصنف، ہدایت کار اور اداکار رؤف خالد کو ہم سے بچھڑے آج تین برس بیت گئے۔ مقبول ڈارمہ سیریل انگار وادی اور لاگ سے شہرت پانے والے رؤف خالد آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں ۔ پاکستان کے مایہ ناز اداکار ، ہدایت کار رؤف خالد پشاور میں انیس دسمبر انیس سو ستاون میں پیدا ہوئے۔

بیورو کریسی سے ڈرامہ نگری میں کے شعبے میں آنے والے رؤف خالد نے اپنی ہدایتکاری اور اپنے تحریر کردہ ڈراموں کے ذریعے بے پناہ داد وصول کی۔ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے سے ان کی مقبول ترین ڈرمہ سیریل انگار وادی آج بھی شائقین کی یادوں میں تازہ ہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے روف خالد کے لکھے جانے والے مشہور زمانہ ڈراموں میں مدار اور گیسٹ ہائوس جبکہ ان کے ہدایت کردہ ڈراموں میں انگار وادی اور لاگ شامل ہیں۔ روف خالد کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ اپنی منفرد شخصیت اوراعلیٰ صلاحیتوں کی بدولت روف خالد نے کم عرصے میں ہی بے پناہ شہرت پائی۔

شہرت کی بلندیوں کو چھونے والا یہ درخشاں ستارہ تریپن سال کی عمر میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر اپنے چاہنے والوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بچھڑ گیا مگر ان کی یادیں آج بھی شائقین کے دلوں میں بستی ہیں۔