لاہور (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ذرائع کے مطابق سالانہ جمع کرائے گئے گوشواروں میں مکمل تفصیلات نہ ہونے پر اداکارہ خوشبو، حنا شاہین، صبا پرویز، ارم حسن، وینا ملک اور سویرا ندیم کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔
ہیں جبکہ ندیم بیگ، بابر علی، محمد افضل ریمبو سے بھی اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان اداکاروں کی جانب سے جو گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں ان پر اعتراضات ہیں جس کے باعث مزید تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔