ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار دلیپ کمار کو دل کی تکلیف کے باعث لیلاوتی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ برصغیر پاک وہند کے عظیم اداکار یوسف خان اور بالی وڈ کے دلیپ کمار گزشتہ شام دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال لے جایا گیا۔
ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے انکا مکمل علاج کرنے میں مصروف ہے۔ نوے سالہ دلیپ کمار نے 1944 میں اپنی پہلی فلم جوار بھاٹا میں کام کیا تھا، بالی وڈ میں ان کی آخری فلم انیس سو اٹھانوے میں قلعہ ریلیز ہوئی تھی۔