اداکاروں کو اب پہلے جیسی عزت نہیں ملتی، کرینہ کا شکوہ

kareena

kareena

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورکا کہنا ہے کہ پہلے اداکاروں کی بہت عزت کی جاتی تھی لیکن آج کل ان کی ویسی عزت نہیں رہی۔

ممبئی میں اپنی نئی فلم ’’کی اور کا‘‘ کی تشہیر کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرینہ نے شکوہ کیا کہ ماضی قریب میں مداح اپنے پسندیدہ فنکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بھی ترستے تھے لیکن اب اداکاروں کی ویسی عزت نہیں رہی جیسی پہلی کی جاتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود سماجی رابطے کی ویب سائٹس کا استعمال نہیں کرتیں لیکن دوسرے اداکار اپنی ہر طرح کی تصویرں سوشل میڈیا پر ڈال دیتے ہیں۔

بالی ووڈ کی بیبو کا کہنا تھا کہ فلم کی تشہیر کافی مشکل کام ہے لیکن اب تشہیر کرنے کے نئے طریقوں سے اداکاروں پر بھی کافی فرق پڑا ہے۔ ہم اداکار ہیں سیاست دان نہیں جو کہ انقلاب برپا کرسکیں، ہم نے اپنی فلم میں ایک الگ کہانی دکھائی ہے اگر مداح اس سے سبق سیکھتے ہیں تو ٹھیک ہے اگر نہ بھی لیں تو بھی ٹھیک ہے۔