اداکار سیلویسٹر اسٹالون نئی فلم ایسکیپ پلان میں ہندی بولیں گے

Rambo

Rambo

ہالی ووڈ کے مشہورِ زمانہ جان ریمبو اب اپنی نئی فلم” ایسکیپ پلان ” میں ہندی بولتے نظر آئیں گے۔مائیکل ہفسڑوم کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں سیلویسٹر اسٹالون ایک ایسی جیل میں قید ہوتے ہیں جہاں سے فرار ہونا ناممکن ہوتا ہے تاہم پھر بھی ناممکن کو ممکن بناتے ہوئے سیلویسٹر جیل سے فرار کی کوشش کرتے ہیں۔

ایڈنچر سے بھرپور اس فلم کے ڈائیلاگس میں سیلویسٹر ہندی کے دو الفاظ ضدی اور پیار بولتے نظر آئیں گے جس میں انکے علاوہ ایک اور ہالی ووڈ سپر اسٹار آرنلڈ شوازنیگر بھی جلوئہ گر ہو رہے ہیں جبکہ یہ فلم 18 اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔