اداکار ملک انوکھا کی آج پانچویں برسی منائی جا رہی ہے

Actor Malik Anukha

Actor Malik Anukha

اداکاری میں منفرد مقام پانے والے ملک انوکھا کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے۔ ملک انوکھا نے کئی مشھور فلموں اور ڈراموں کے علاوہ انگریزی فلم ٹریفک میں کام کیا۔ با ادب با ملاحظہ ہوشیار۔ آنکھوں میں شرارت ،چہرے پر معصومیت۔۔یہ ہیں پاکستانی ٹیلوژن اور فلم کے معروف اداکار ملک انوکھا۔۔جن کی صلاحیتیں بھی نام کی طرح انوکھی تھیں۔انہیں اکیس زبانوں پر عبورحاصل تھا۔

ملک انوکھاکو کامیڈی ہویا سنجیدہ ہرکردار کے سانچے میں ڈھل جانے کا ہنر آتاتھا۔ سولہ سال کی عمر میں سندھی ڈرامے سے کیریئر کا آغاز کرنے والے ملک انوکھا نے چالیس سال تک سندھی ڈراموں ، فلموں اور اردو ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔۔ان کی اداکاری اور بھانت بھانت کی زبانوں میں عبوریت دیکھ کر انگریزی فلم۔۔ٹریفک۔ میں بھی کام کرنے کا موقع ملا۔ملک انوکھا کے مشہور ڈراموں میں وارث، تاجے کی بیٹھک، دبئی چلو، ایک حقیقت سو افسانے، چاند تے دریا قابل ذکر ہیں۔

انہوں نے سرکاری ٹی وی پر کراچی سینٹر سے کئی مشہور ڈرامے کئے جن میں سیڑھیاں، کارواں، برزخ، با ادب با ملاحظہ ہوشیار اور منڈی قابل ذکر ڈرامہ سیریل ہیں۔ملک انوکھا کی فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں نگار ایوارڈ،این ٹی ایم ویورز چوائس ایوارڈسمیت حکومت کی جانب سے سندھی زبان کے فروغ پر تھیٹر کرنے پر اعلی اعزاز سے نوازا گیا۔۔دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ورسٹائل اداکار ملک انوکھا چھبیس جولائی دوہزار آٹھ کواس دنیا سے تو رخصت ہوگئے مگر ان کی صلاحتیوں سے فن کا جہاں روشن رہے گا۔