نیو یارک (جیوڈیسک) قدیم یونان میں انسانی خوبصورتی کے لیے ایک پیمانہ استعمال کیا جاتا تھا جسے ’سنہری اوسط‘(Golden Ratio) کہا جاتا ہے۔ ہارلے سٹریٹ سرجن ڈاکٹر جولیان ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ یہ خاتون یونان کی سنہری اوسط پر پوری اترتی ہے۔
اس کی آنکھیں، بھنوئیں، ناک، ہونٹ، ٹھوڑی، جبڑا اور چہرے کے خدوخال 91.85 فیصد تک سنہری اوسط پر پورے اترتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر جولیان اور ان کی ٹیم نے کئی معروف اداکاراﺅں کا حسن سنہری اوسط کے پیمانے کے ذریعے جانچا جس میں یہ ثابت ہوا کہ اس وقت امریکی اداکارہ امبر ہرڈ دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون ہے۔
کم کارڈیشین دوسرے، کیٹ موس تیسرے، کینڈل جینر چوتھے اور ایملی ریٹا جکوسکی پانچویں نمبر پر دنیا کی خوبصورت ترین خواتین قرار پائیں مگر ان تمام کے خدوخال میں بعض عارض زیادہ خوبصورت تھے۔ ماہرین نے ان تمام اداکاراﺅں کے خوبصورت عوارض کو یکجا کر کے اس سائنسی خاتون کا چہرہ بنایا ہے
برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق اس چہرے میں امبر ہرڈ کی ناک، کم کارڈیشین کی بھنویں، سکارلٹ جانسن کی آنکھیں، ایملی ریٹا جکوسکی کے ہونٹ اور کیٹ موس کا ماتھا شامل کیا گیا ہے۔ ان اداکاراﺅں کے خوبصورت عوارض سے بننے والا یہ چہرہ انجلینا جولی اور میگن فوکس کے خدوخال کا آمیزہ لگتا ہے اور ان کے مشابہہ دکھائی دیتا ہے۔
واضح رہے کہ امبر ہرڈ کی ناک سب سے زیادہ 99.7فیصد تک سنہری اوسط کے پیمانے پر پوری اترتی ہے۔