ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کی خالہ کینسر کے باعث اکسٹھ برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ڈیبی مارٹن انجلینا کی والدہ مارشلینا برٹرینڈ سے چھوٹی تھیں وہ چھاتی کے سرطان میں مبتلا تھیں۔ ڈیبی مارٹن کا انتقال سان ڈیگو کے ایک اسپتال میں ہوا۔
اس سے پہلے انجلینا جولی کی والدہ بھی دو ہزار سات میں چھپن برس کی عمر میں اسی مرض کا شکار ہوئی تھیں۔ دو ہفتے قبل خود انجلینا کے سرطان کا شکار ہونے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔ سینتیس سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے امکان ظاہر کئے جانے کے بعد انہوں نے آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔