اداکارہ انوشکا شرما نے صحافیوں کو کھری کھری سنا دیں

Anushka Sharma

Anushka Sharma

ممبئی (جیوڈیسک) ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کی ہار کی ذمہ دار ٹھہرائی جانے والی بھارتی اداکارہ انوشکا شرما بالاآخر پھٹ پڑی۔ کہتی ہیں ذاتی زندگی ہے، جہاں مرضی جاؤں کسی سے کہنے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

سیمی فائنل میں ویرات کوہلی کی بری کارکردگی کی ذمہ دار شائقین اور میڈیا دونوں نے انوشکا شرما کو ٹھہرایا اور انوشکا اس پر چپ رہیں۔ لیکن اب انوشکا نے ایسی خاموشی توڑی کہ اداکارہ سے کچھ چٹ پٹی خبر جاننے کی کوشش کرتی صحافی کو چپ ہونا پڑا۔

فلم این ایچ 10کی پروموشن کے دوران انوشکا نے ایک ٹی وی چینل کا دورہ کیا جہاں خاتون صحافی گھما پھرا کر اداکارہ سے ویرات کے بارے میں سوال کرنے کی کوشش کرتی رہیں۔

انوشکا بھی خوب تیاری کے ساتھ آئی تھی، جب ہی تو صحافی کے ہتھے نہ چڑھی اور دو ٹوک کہہ دیا بات کرنی ہے تو فلم کے بارے میں کی جائے۔ انوشکا کے نہلے پر دہلا پھینکنے پر بالاآخر بھارتی صحافی کو خاموش ہونا پڑا۔