اداکارہ آسین نے ہسپانوی زبان سیکھنا شروع کردی

Asin

Asin

ممبئی (جیوڈیسک) پانچ زبانوں پر پہلے ہی عبور رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ آسین نے اب ہسپانوی زبان سیکھنا شروع کردی۔ 28 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں اسپین کا دورہ کیا۔

جہاں انھیں سبین کی زبان سیکھنے کا شوق پیدا ہوا آسین کا کہنا ہے کہ انھیں نئی زبانیں سیکھنا اور سفر کرنا بے حد اچھا لگتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انھوں نے اب ہسپانوی زبان سیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔