لاہور (جیوڈیسک) لاہور اداکارہ میرا کے لیے بری خبر ہے، کیپٹن نوید کے والد نے نوید کی شادی کے لئے ضرورت رشتہ کا اشتہار دیدیا، اشتہار میں پڑھی، لکھی خوبصورت دوشیزہ کا رشتہ مانگا گیا ہے۔ 2 برس قبل لاہور میں کیپٹن نوید اور اداکارہ میرا کی منگنی ہوئی تھی، کیپٹن نوید نے میرا کو 8 لاکھ روپے کی ہیرے کی انگوٹھی پہنائی تھی۔
نوید کے والد راجہ خالد نے اشتہار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آیندہ چند روز میں امریکا سے پاکستان آ رہے ہیں، ایک دو ماہ میں نوید کی شادی کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا کو منگنی ختم ہونیکا بتا دیا ہے۔