واشنگٹن (جیوڈیسک) پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا معروف نام اداکارہ بندیا نے امریکا میں مقیم ڈاکٹر ظفر علی سے شادی کر لی۔
اداکارہ بندیا اور ڈاکٹر ظفر واشنگٹن میں رشتہ ازدواج میں بندھے، شادی کی یہ تقریب انتہائی سادگی سے ہوئی، جس میں ڈاکٹر ظفر کے والدین اور اداکارہ بندیا کے قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔
بندیا کا کہنا ہے کہ زندگی کے اس نئے بندھن پر انتہائی خوش ہیں اور جلد پاکستان آئیں گی۔