لاس اینجلس (جیوڈیسک) اداکارہ نے ٹوئٹر پر اس کی تصدیق کر دی ہے اور ساتھ ہی انٹرنیٹ پر اپنی ڈیوڈ کے ساتھ لوڈ کی ہوئی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ کیلی اس وقت امریکا اور ڈیوڈ انگلینڈ میں ہے اور اداکارہ کا کہنا ہے کہ اب ہماری منگنی ختم ہو گئی ہے۔
کہنا ہے کہ ابھی چند روز پہلے کی بات ہے کہ اس جوڑے کو یونان میں بڑی خوشی خوشی چھٹیاں مناتے دیکھا گیا تھا ، اور ان کے درمیان کسی قسم کے اختلاف کی علامت دکھائی نہیں دیتی تھی۔
سابق رائل نیوی کمانڈو اور موجودہ ٹی وی اداکار ڈیوڈ اور کیلی کی نئے سال کی تقریبات میں ملاقات ہوئی تھی ، اور آٹھ ہفتے قبل ہی انہوں نے منگنی کی تھی۔ منگنی توڑنے کی ایک وجہ کیلی بروک نے ڈیوڈ کی لاپروائی اور غیر سنجیدگی بتائی ہے۔