ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈ کون کا ایک اور اعزاز، ایک سو اسی کروڑ روپے کمانے والی دو فلموں کی واحد ہیروئن بن گئی ہیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں معیار کی بجائے روپے کی اہمیت شاید بہت بڑھ گئی ہے۔ اسی لئے ناقدین بھی ہنر کی بجائے پیسے میں کامیابی تولنے لگے ہیں۔
اگر اسی معیار کو پیمانہ بنایا جائے تو دیپیکا بالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکارہ بن گئی ہیں۔ انکی فلم ”یہ جوانی ہے دیوانی ” ایک سو بیاسی کروڑ جبکہ نو اگست کو ریلیز ہونے والی فلم ”چنئی ایکسپریس” ایک سو پچاسی کروڑ کا بزنس کر چکی ہے اور اب بھی اسکی نمائش جاری ہے۔ اس طرح وہ پہلی ہیروئن ہیں جن کی لگاتار دو فلموں نے ریکارڈ بزنس کیا ہے۔