فلم میری پہچان، مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں: نرما

Nirma

Nirma

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ نر ما نے کہا ہے کہ میں اپنے مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں، مجھے جب تک اسکرپٹ میں اپنا کردار جاندار نظر نہیں آتا اس وقت تک فلم میں اداکاری کی حامی نہیں بھرتی۔

اپنے ایک بیان میں نرمانے کہا کہ فلم میری پہچان ہے میں نے کبھی بھی فلموں سے علیحدگی کے بارے میں سوچا بھی نہیں ‘ جتنا بھی کام کروں گی وہ معیاری ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ میں بلا وجہ میڈیا میں آنے سے گریزکرتی ہوں جن کو شہرت کی طلب ہو وہ تو اپنے سکینڈل بنا کرحاصل کر لیتی ہیں مگر مجھے ایسی کسی شہرت کی ضرورت نہیں ہے۔