اداکارہ میرا ہارون آباد میں ہسپتال کے قیام کیلئے امریکہ ، کینیڈا میں شو کرینگی

Actress Meera

Actress Meera

سان فرانسسکو (جیوڈیسک) اداکارہ میرا اپنے ہسپتال کی تعمیر کے لیے امریکا اور کینیڈا میں دلیر مہدی کے ساتھ شو میں پرفام کریں گی۔ سان فرانسکو میں ذرائع سے بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ وہ عمران خان اور ابرارلحق سے متاثر ہو کر ہارون آباد میں ہسپتال بنانے نکلی ہیں۔

جس کے لیے انہیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے عطیات چاہئے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ دلیر مہدی کے ساتھ امریکا اور کینیڈا میں شوز کریں گی۔اس شوز سے حاصل کردہ آمدنی کا بڑا حصہ ہسپتال کی تعمیرمیں خرچ کیا جائے گا۔