نیویارک (جیوڈیسک) امریکی اداکارہ کی ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ جوڈی فوسٹر نے اپنی جس سہیلی سے شادی کی ہے وہ ایک فوٹوگرافر اور اداکارہ ہیں۔
واضح رہے کہ آسکر ایوارڈ سے سرفراز اداکارہ گذشتہ سال گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب میں اپنے خطاب میں سر عام ہم جنس پرست ہونے کی بات کہی تھی۔
اپنی سابق ساتھی سنڈی برنارڈ کے ساتھ 20 سال تک رشتہ قائم رکھنے کے بعد سنہ 2008 میں ان دونوں نے اپنے رشتے کو ختم کر دیا۔
جوڈی فوسٹر اور ہیڈیسن گزشتہ سال سے ڈیٹنگ کر رہی ہیں۔ 51 سالہ جوڈی نے 40 سے زیادہ فلمیں کی ہیں 51 سالہ فوسٹر نے تین سال کی عمر میں ٹی وی سیریئل سے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔
عالمی سطح پر انھیں شہرت اس وقت ملی جب سنہ 1976 میں انھیں آسکر کے لیے نامزد کیا گیا۔ انھوں نے فلم ٹیکسی ڈرائیور میں ایک نوخیز طوائف کا کردار ادا کیا تھا۔